عمرکوٹ میں سیف کی زیر نگرانی چلنے والے اسکولوں کے پاٹنرز اور ہیڈ ٹیچرز کی ٹریننگ اختتام پزیر ہوئی

عمرکوٹ (رپورٹ سہیل کنبھر)سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن گورنمنٹ آف سندھ کی طرف سے ضلع عمرکوٹ میں سیف کی زیر نگرانی چلنے والے اسکولوں کے پاٹنرز اور ہیڈ ٹیچرز کی ٹریننگ اختتام پزیر ہوئی۔ ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیف عمرکوٹ کے ضلع انچارج عبدالرحماں راجڑ نے بتایا کہ یہ ٹریننگ بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی طرف سے کروائی گئی تھی جو کہ اسکول پاٹنرز کی 7 یومیہ تھی اور ہیڈ ٹیچرز کی 15 یوم کی تھی۔ اس ٹرینگ میں 26 اسکولوں کے پاٹنرز اور 57 ہیڈ ٹیچرز نے شرکت کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹرینگ کا بنیادی مقصد تھا کہ تعلیم کی بنیادی باتوں کو مزید مظبوط بنایا جائے۔ جس میں جیسا کہ اسکول ریکارڈ، فنانشل رکارڈ،اور جدید ٹیکنالوجی کے زریعے تعلیم کو بہتر بنانا تھا۔ اسکول پاٹنرز اور ہیڈ ٹیچرز کی علیدہ علیدہ زمہ داریاں اور رابطے بہتر بنانے کے نظام بھی جن میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہم ایک اچھی تعلیم مہیا کر سکیں جس سے ہمارا معاشرہ بہتر سے بہتر ترقی کر سکے۔ کیونکہ کوئی بھی قوم بنا تعلیم کے ترقی نہیں کر سکتی۔ تقریب میں سہیل احمد قریشی،شفیق الرحمان، اسکول پاٹنرز، ہیڈ ٹیچرز اور بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ اور پروگرام کے اختتام پر ٹرینگ حاصل کرنے والے اسکول پاٹنرز اور ہیڈ ٹیچرز کو سرٹیفیکٹ بھی دئے گئے۔ یاد کہ یہ ٹرینگ زیر ماتحت محترم سیف کے ریجنل اسسٹنٹ ڈاریکٹر اشفاق میرانی اور ضلع انچارج عبدالرحمٰن راجڑ کے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں