مٹھی، اسلام کوٹ اور تھر کے دیگر شہروں میں کشمیر یکجہتی ریلیاں

مٹھی: تھرپارکر کے مختلف شہروں مٹھی اور اسلام کوٹ سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں شہریوں کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر پر امن ریلیاں نکالی گئیں۔ شہریوں، صحافیوں سماجی کارکنان سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی. مٹھی میں ریلی کی شروعات گورمنٹ ہائی اسکول سے کی گئی جوکہ شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی کشمیر چوک پر پہنچی جہاں پر مقررین نے خطاب کیا اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں