سجاول پولیس کی ٹھٹہ کے قریب 4 روزہ مشقیں شروع

ٹھٹہ(رپورٹ رشید جاکھرو) سندھ پولیس نے بھارت کی بڑھتی جارحيت کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے مشقوں کی تياري شروع کردی ہے . اس حوالے سے سجاول ضلع کے پوليس جوانوں نے ٹھٹہ کے قریب کلانکوٹ کے مقام پر چار دن کی فائرنگ پریکٹس مشقوں کی شروعات کردی ہے ۔ اس موقع پر سجاول کے ايس ايس پي کئپٹن امير سعود مگسی نے مشقوں والے مقام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جارحيت کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاک فوج کو تکلیف دینے کی ضرورت نہیں ہے, بھارت کی ڈرپوک فوج کو سبق سکھانے کے لیے سندھ پوليس ہی کافی ہے . سندھ پولیس کا ہر جوان کانسٹیبل کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے ,کشمیری بھائیوں سے پاکستان افوا ج , پوليس اور دوسرے ادارے ساتھ ہیں,کشمیریوں کو کسی صورت میں اکیلہ نہیں چھوڑینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں