مٹھی میں خطرناک امراض میں مبتلا خواتین کےمفت آپریشنز کے لئے ایک روزہ سرجیکل کیمپ لگائی گئی

مٹھی (رپورٹ غلام رسول جونیجو) امر جگدیش ملانی سوشل فورم تھرپارکر کی جانب سے سول ہسپتال مٹھی میں ایک روزہ سرجیکل کیمپ لگائی گئی، کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز شیر شاہ، ڈاکٹر پشپہ سریچند، ڈاکٹر شبانہ، ڈاکٹر کنیز فاطمہ، ڈاکٹر آنسہ، ڈاکٹر انیتہ اور دیگر نے خواتین میں خطرناک امراض کے آپریشن کئے۔ اس موقع پر امر جگدیش ملانی سوشل فورم تھرپارکر کے رہنماؤں سشیل ملانی، ڈاکٹر دلیپ نندانی و دیگر کا کہنا تھا کے تھر کے دور دیہاتوں کی خواتین کو بڑے شہروں میں آپریشن کے لیے جانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ ہم کراچی اور حیدرآباد کے ڈاکٹرز کی ٹیمیں مٹھی منگوا کر یہاں آپریشن کرواتے ہیں، تا کہ تھر باسیوں کی مشکلاتوں میں کمی آ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں