ٹھٹہ کی بگھان موری میں ملزمان کا گھر پر حملہ ، کلہاڑیاں لگنے سے ماں بیٹی سخت زخمی

ٹھٹہ (رپورٹ رشید جاکھرو) ٹھٹہ کی بگھان موری میں ملزمان نے گھر پر حملہ کرکے عورت اور اس کی بیٹی کو کلہاڑیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ، جنہیں مکلی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں مین میربانو اور اس کی بیٹی روزینہ ملاح شامل ہیں۔ زخمی عورت کے شوہر مشتاق ملاح نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پریچا برادری کے لوگوں نے ہمارے گھر پر حملہ کیا۔ ملزمان عارف ستاراورخیرو پریچو کے خلاف کے خلاف ٹھٹہ تھانے پر مقدمہ درج کرا دیا ہےمگر پولیس حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کر رہی ،اعلیٰ حکام انصاف دلوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں