سکھر میں تجاوزات شہریوں کے لئے عذاب بن گئیں، انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی

روہڑی(رپورٹ محمد عظیم ملک) سکھرشہر کی اہم شاہراہوں اور فٹ پاتھ پر پتھاریداروں اور قبضہ خوروں کا راج ہے۔ تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے۔میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کبھی کبھار ہونےوالا اینٹی انکروچمنٹ آپریشن بس فوٹو سیشن تک محدود نظر آتا ہے، دوسری جانب بجائے تجاوزات کے مکمل خاتمہ کے میونسپل عملہ خود پیسے لے کر تجاوزات کرانے میں مصروف ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں