دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب،کچے کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت

کشمور(رپورٹ اقرار علی) ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گنھٹوں کے دوران گڈوبیراج میں 34 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج میں مزید پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ گڈوبیراج میں اس وقت پانی کی آمد 3 لاکھ 56 ہزار 173 کیوسک اور پانی کا اخراج 3 لاکھ 20 ہزار923 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس وقت دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب چل رہا ہے اور ایریگشن انتظامیہ کی جانب سے کچے کے علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں