گھوٹکی، ڈہرکی اور داد لغاری میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں

میرپور ماتھیلو(رپورٹ جعفر شیخ)گھوٹکی ضلع کے مختلف شہروں میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔ گھوٹکی میں مونسپل چیئرمین اصغر شاه کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔ ڈہرکی میں آل پرائيوٹ اسکولز کی جانب سے پانچ نمبر ناکہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

دادلغاری اور دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکال کر بھارت کے خلاف نعریبازی کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ بھارتی مظالم پاکستانی عوام کو کشمیر سے دور نہیں کر سکتے ، پاکستان کا ہر شہری پاک فوج اور کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں