پنو عاقل میں شوہر کی بھائی بہن کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنے کی کوشش

سکھر(رپورٹ علی کھوسو) پنوعاقل کی مندر گلی میں شوہر نے بھائی اور بہن کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو زہر پلا کر قتل کرنے کی کوشش کی، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ خاتون ساجدہ ملک نے بتایا کہ مظفر ملک سے 18 ماہ قبل شادی ہوئی، جس کے بعد شوہر اور اس کے بھائی بہن تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور 5 روز قبل زبردستی زہر پلا کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ خاتون نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ شوہر اور اس کےبھائی بہن کے خلاف کارروائی کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں