سندھ میں امکانی بارشیں، سجاول مین سید ایاز شاہ شیرازی کی زیر صدارت اہم اجلاس

ٹھٹہ(رپورٹ رشید جاکھرو) کسی بھی ڈپارٹمنٹ کی نا اہلی کی وجہ سے انسانی جان کا نقصان ہوا تو اس ڈپارٹمنٹ کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پی پی کے رکن قومی اسیمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی نےڈی سی آفس سجاول میں طوفانی بارشوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کے بٹھورو میں ڈرینیج کے ناکارہ نظام کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے، لیکن اب کسی کی نا اہلی برداشت نہیں کرینگے۔ہیلتھ ڈپارٹمنٹ والے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافظ کرکے عملے کی حاضری اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ انہونے یے بھی ہدایت کی کے ایریگیشن ڈپارٹمنٹ کی وجہ سے بھی بہت نقصان ہوا ہے، اس لئے انجنئر ایریگیشن کو بھی فل فور ہٹایا جائے۔ اجلاس میں ڈی سی سجاول محمد اسماعیل میمن سمیت مختلف محکموں کے عملداروں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں