راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت آزادکشمیر کی تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس

آزاد کشمیر(فہد اعوان) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت آزادکشمیر کی تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف و سینیر نائب صدر پیپلز پارٹی چوہدری یاسین، صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرعبد الماجد خان ، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عبد الرشید ترابی ، سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر اور آزادکشمیر کی تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ منظور الحسن گیلانی نے شرکاء کو بھارتی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کے حالات کی وجہ سے سیاسی معاملات کو التوا میں رکھ کر یکجان ہو کر پیغام دیا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں