کشمور: واپڈا ہسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف کا میڈیکل آفیسر کے خلاف احتجاج

کشمور(رپورٹ اقرار علی) واپڈا ہسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مہیش کے خلاف احتجاج کیا، مظاہریں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مہیش اسٹاف اور مریضوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں رکھتے، جب کہ اسٹاف کے لوگوں کو گالم گلوچ کرتے ہیں، مظاہریں نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مہیش کو فوری طور پر ہٹایا جائے جب کہ ایم ایس ڈاکٹر منیر نائچ نے میڈیکل آفیسر کو ہٹانے سے صاف انکار کردیا، پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج کے باعث او پی ڈی بند رہی جس کے باعث ہسپال آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں