میرپورماتھیلو:جروار کے طلبہ کا لائبریری کے لئے 15 کلومیٹر پیادل مارچ

میرپورماتھیلو(رپورٹ جعفر شیخ) میرپورماتھیلو کے طلبہ نے حکومت کی جانب سے لائبریری کی سہولت نہ دینے پر 15 کلومیٹر پیادل مارچ کیا گیا ، مارچ میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے علاوہ شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی جروار شہر سے نکالی گئی جو 15 کلومیٹر مارچ کر کہ ڈپٹی کمشنر آفیس پہنچے جہاں دھرنا دیا گیا ۔ دہرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جروار شہر کے طلباء لائبریری جیسی سہولت سے محروم ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل سماجی برائیوں کا شکار ہو رہی ہے اسٹنٹ کمشنر رضوان نذیر نے دہرنے والی جگہ پہنچ کر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جروار شہر کے طلباء کا لائبریری کے قیام کے لئیے پیادل مارچ یقیناً قابل تعریف ہے انہوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سے بات کر کہ جلد از جلد جروار کے شہریوں کو لائبریری دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں