عید الاضحیٰ کے انتظامات کے لئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

میرپور ماتھیلو(رپورٹ جعفر شیخ) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی زیر صدارت عید الاضحیٰ کے سلسلے میں لئے گئے انتظامات پر اجلاس ہوا ، اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقے پر ڈی سی گھوٹکی کا کہنا تھا کہ عید کے دوران ممکنہ بارشوں کا پانی اخراج کرنے کے لئے محکمہ میونسپل اور پبلک ہیلتھ کے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں، نالوں کی کھدائی کرکے، اسٹینڈ بائی جنریٹر اور تمام مشینری فعال بنائی جائے، جب کہ کسی بھی کام میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی، عید قرباں کی مناسبت سے حکومت سندھ کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کیا جائے، خلاف ورزی پر کارروائی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں