گڈو فیڈر بار بار ٹرپ ہونے سے بجلی کی آنکھ مچولی، شہری پریشان

کندہ کوٹ(رپورٹ غلام رضا نوناری ) ایک بار پھر گڈو فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث شہری پریشان ہیں۔ گڈو فیڈر کی 11 ہزار کے وی کی لائن میں کچہ بوستان اور کچہ شاہ محمد غیر قانونی شامل کر دیا گیا، جس کی وجہ سے فیڈر باربار ٹرپ ہونے لگا، بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث عید کے موقع پر دکاندار وں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے ایس ڈی او کشمور اور سی ای او سیپکو سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ فیڈر ٹرپ ہونے کا نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں