لاڑکانہ مین وکلا کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

لاڑکانہ(رپورٹ نور احمد عباسی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے وکلا کی جانب سے کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی سیشن کورٹ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ،جس میں میئر لاڑکانہ خیر محمد شیخ ، ڈپٹی میئر انور علی نواز لہر بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر وکلا رہنمائوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طریقے سے خطے کا امن تباہ کرنے کی ناکام کوشش کر ہا ہے، لیکن جانلے کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہی دل کی دھڑکن ہیں، بھارت کو موں کی کھانی پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں