آرمی پبلک اسکول دادو میں جشن آزادی کے سلسلے میں رنگارنگ تقریب

دادو( رپورٹ فیاض جعفری) آرمی پبلک اسکول دادو میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے جشن آزادی پاکستان آرمی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف ٹیبلوز پیش کیے، جبکہ کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔اس موقع پر پرنسیپل میجر رٹائرڈ غضنفر عباس و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی عظیم جدوجہد کے بعد ہمیں پاکستان ملا۔ ان کا مزید کہنا تھا کے مودی اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں