میرپورماتھیلو میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلیاں

میر پور ماتھیلو(رپورٹ جعفر شیخ) میرپورماتھیلو میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔ شعیہ علماء کونسل گھوٹکی ، جماعت علماء اسلام (ف) اور قادری تحریک کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مظلوم کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ گرا رہی ہے، جس کی وہ سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کے وہ بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں