سکھر میں ورکشاپ،سندھ کے 14 ضلعوں میں 77 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار

سکھر(رپورٹ علی کھوسو) سکھر میں شہری فائونڈیشن کی جانب سے آبی وسائل کے انتظام کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین تقی خان دھاریجو نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ کے 14 ضلعوں میں 77 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں ہے، پھر بھی یہی پانی پورے سندھ میں پینے کے لئے استعمال ہورہا ہے، جس کی وجہ سے ہماری جسمانی طاقت پر گہرا اثر پڑتا ہے اور ہمارے جسم کی ہڈیاں کمزور ہوکر مڑ بھی جاتی ہیں۔ خاص طور پر بچوں کی بڑھتی ہوئی شرح اموات، گردوں کی خرابی، معدے کے امراض، یرقان یا نشونما میں رکاوٹ اور دیگر مسائل ہورہے ہین۔ حکومت کو اس سنجیدہ معاملے پر قدم اٹھانے ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں