مون سون بارشیں، کندہ کوٹ میں رین ایمرجنسی نافظ، متعلقہ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

کندہ کوٹ (رپورٹ غلام رضا نوناری) مون سون کی بارشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے رین ایمرجنسی کا سرکیولر جاری کردیا ۔ جس کے تحت ضلع بھر کے صحت ، آئی ایچ ایس ، پی پی ایچ آئی ، لائیو اسٹاک ، روینیو ، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ، آبپاشی ، مونسپل کمیٹی ، ٹاؤن کمیٹی ، سوشل ویلفئیر ، سیپکو اور انفارمیشن ڈپارٹمینٹ کے تمام ملازمین کی دو روز تک چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 10 سے 11 اگست تک بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ، نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں ۔بارشوں سے نمٹنے کیلئے متعلقہ عملداراں کو اپنے فرائض سر انجام دینے ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں