کوٹ بنگلو میں جشن آزادی پررنگارنگ پروگرام کے انعقاد اور ریلی نکالنے کا اعلان

کوٹ بنگلو(رپورٹ فضل محمد بگٹی)انجمن تاجران کوٹ بنگلو کی جانب سے یوم آزادی کا دن بڑے جوش جذبے سے منانے کے لئے اہم بیٹنک ہوئی، جس کی صدارت انجمن تاجران کوٹ بنگلو کے صدر احسان اللہ خاصخیلی نے کی، جس میں بڑی تعداد میں دوکانداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک عزم کے ساتھ فیصلہ کیا گیا کے 13 اگسٹ کو کوٹ بنگلو میں شاندار پروگرام منعقد کیا جائے گا ،جس میں ڈی سی خیرپور ونگ کمانڈر رینجرز، ایس ایس پی خیرپور اور سیاسی سماجی رہنمائوں کو دعوت دی جائے گی۔ 14 اگسٹ کو شاندار ریلی نکالی جائی گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں