کندھ کوٹ پولیس کی کچے میں کارروائی، 2 مغوی بازیاب

کندھ کوٹ (رپورٹ غلام رضا نوناری) کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس نے کارروائی کرکے دو مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق مغویوں شہاب الدین ساوند اور معشوق علی ساوند کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے بازیاب کرایا گیا۔ دونوں مغویوں کی بازیابی پر ساوند برادری میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔ 27 روز قبل ڈاکؤں نے شہاب الدین ساوند اور معشوق علی ساوند کو اغوا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں