سکھر میں جشن آزادی کی خوشی اور کشمیرکے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

سکھر(رپورٹ علی کھوسو) سکھر میں آل سندھی پٹھان یوتھ کی جانب سے جشن آزادی اور کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے شکارپور روڈ سے گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی، جس میں آل سندھی پٹھان کے سکھر ضلع کے صدر آغا تابش خان، سنی تحریک سکھر کے رہنما محبوب سہتو، این جی ڈبلیو او کے صدر یاسین شیخ، سیاسی و سماجی رہنما میر مہران ڈومکی، سعداللہ خان مہر اور دیگر لوگوں نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی میں بھارت کے پرچم کو جلا کر بھارتی فوج کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں