سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

سکھر(رپورٹ علی کھوسو)سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انقعادکیا گیا۔ سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور سکھر میونسپل کی جانب سے پاکستان کو 72 سال مکمل ہونے پر ایک شاندار تقریب کا انقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ایم این اے نعمان اسلام شیخ ،کمشنر سکھر شفیق احمد مہیسر، ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضٰی شیخ، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ اور ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیری پرچم کشائی بھی کی گئی۔ تقریب میں مختلف اسکولوں اور کالیجوں کے طلبہ کی جانب سے ٹیبلوز اور تقاریر کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں