لاڑکانہ میں ہندو اور مسیحی کمیونٹیز کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹے گئے

لاڑکانہ(رپورٹ نور احمد عباسی) لاڑکانہ میں ہندو اور مسیحی کمیونٹیز کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹے گئے، شرکا نے پاکستان اور کشمیر کے حق میں نعریبازی بھی کی۔ کھٹوانی نریش کرشنا مندر میں ہندو برادری اور سینٹ جوزف کیتھولک چرچ میں مسیحی برادری کی جانب سے پاکستان کے 72 ویں جشن آزادی کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ کیک کاٹ کر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان سے یک جہتی کا اظہار کیا اس موقعہ پر کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب میونسپل اسٹیڈیم میں ہوئی، ہر طرف پاکستان اور کشمیری پرچموں کی بہار نمایاں ہوئی۔تقریب میں میئر، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی، ایس ایس پی و دیگر نے پرچم کشائی کر کے سلامی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں