دادو میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیئے یوم سیاہ منایا گیا، مودی کی تصاویر نظر آتش

دادو: (رپورٹ: فیاض جعفری) دادو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے یوم سیاہ منایا گیا، دادو  میں  مذہبی جماعتوں کی جانب سے مودی سرکار کے  خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،  مظاہرین نے  نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنا دیکر  مودی کی تصاویر نظرآتش کیں،  اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج 15 اگست یوم سیاح کا دن ہے بھارت نے کشمیر کی مظلوم عوام پر ظلم اور بربریت کی انتہا کردی ہے ظالم مودی نے ظلم کی مثال رقم کردی ہے کشمیری عوام کو عید کے روز گھروں سے نکلنے نہیں دیا گیا عید نماز اور قربانی کرنے سے روکا گیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،  اس موقع پر مظاہرین نے ”کشمیر بنے گا پاکستان“ اور ”گو بیک انڈیا“ کے نعرے بھی

لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں