کندھ کوٹ میں 15 آگست یوم سیاہ کے دن کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

کندھ کوٹ : ( رپورٹ:غلام رضا نوناری ) کندھ کوٹ  میں  قومی امن کمیٹی کے زیر  اہتمام کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف آج 15 آگست یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، ریلی میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹہا  کر کشمیری عوام پر بھارتی ظلم کے خلاف شدید نعریبازی کی،  ریلی گھنٹہ گہر چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی، اس موقعے پر ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ  ہم اس دکھہ کی گھڑی میں اپنے کشمیری بھائی و بہنوں کے ساتھہ ہیں، اقوام متحدہ کشمیریون کو بھارت سے آزاد کروانے میں مدد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں