پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، دادو بھنڈ ماڑے تھانے کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

دادو : (رپورٹ: فیاض جعفری) دادو کے بھنڈ ماڑی تھانے کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے  کو بڑی بے رحمی سے قتل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق نامعلوم مسلحہ افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کہ میاں لعل جان اور  بیوی سسئی سولنگی کو قتل کردیا ، مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا  ہے، ادھر فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،  پولیس کے مطابق مقتولین نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں