بڈانی کے قریب دریائے سندھ میں طغیانی اور درمیانی درجے کے سیلاب سے بندوں پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا، ممکنہ بند ٹوٹنے کا خطرہ ظاہر

کشمور: (رپورٹ:  اقرار علی) کشمور بڈانی کے قریب دریائے سندھ میں طغیانی اور  درمیانی درجے کے سیلاب سے بندو ں پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے،  پانی کے دباؤ سے کے کے بچاؤ  بند کی پشتیں کمزور ہوکر گرنے لگیں بند کمزور ہونے سے ممکنہ بند ٹوٹنے کا خطرہ ظاہر ہونے پر محکمہ آبپاشی افسران اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے  بند کے متاثر حصے پر ہیوی مشینری اور بڑی تعداد میں مٹیریل طلب کر کے مرمتی کام تیزی سے شروع کر دیا ہے ۔جو گذشتہ روز سے جاری ہے اس حوالے سے محکمہ آبپاشی کے انجنیئر محمد شروف کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں طغیانی کے بعد پانی کا کچھ دباؤ بڑھ جانے سے کے کے بچاؤ  بند کے معمولی حصے کا کٹاؤ  ہوا ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لیے مرمتی کا تیزی سے جاری ہے ، جبکہ ممکنہ خطرے کے پیش نظر محکمہ آبپاشی افسران کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں