کندھ کوٹ تنگوانی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کے خلاف شہریوں کا احتجاج


کندھ کوٹ (رپورٹ: محمد عمر میرانی) تنگوانی لاڑو کے مقام پر چور 2 دکانوں کے تالے توڑ کر سامان لے اڑے، جس پر شہریوں کی جانب کاٹھل انڈس ہائی وے بلاک کرکے ٹائر جلاکر احتجاج کیا گیا، انڈس ہائی وے بلاک ہونے کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہئا، جب کہ شہریوں کی جانب سے شٹر بند ہڑتال کرکے پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کی گئی۔ اس موقعے پر شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس امن و امان کو برقرار کر کے ہونے والی چوری واپس دلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں