مٹھی میں کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے ریلی ، 15 اگست یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا


مٹھی (رپورٹ: جی آر جونیجو) پورے ملک کی طرح مٹھی میں بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے 15اگست 2019یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ تھرپارکر اور متعلقہ محکموں کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مٹھی سے کشمیر چوک تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دوئم تھرپارکر سید کبیر شاہ اورچئیرمین میونسپل کمیٹی مٹھی ڈاکٹر منوج کمار ملانی کی سربراہی میں یوم سیاہ اور کشمیریون سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے بازوں میں سیاہ پٹی باندھ رکھی تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان اور مودی سرکار کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور جبر کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ اس موقعے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید کبیر شاہ، چئیرمین میونسپل کمیٹی مٹھی ڈاکٹر منوج کمار ملانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکینڈری دولت رام، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری تھرپارکر کیول رام، پروفیسر رادھو مل،محمد انور ساہڑ، پیپلز یوتھ رہنما برکت بجیر اور دیگر نے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں