کوٹڈیجی میں 15 اگست یوم سیاہ کے حوالے سے ریلیاں نکالیں گئیں


کوٹڈیجی؛ (رپورٹ: فضل بگٹی) کوٹڈیجی مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے 15 اگست یوم سیاہ کے حوالے سے ریلیاں نکالیں گئیں، ہاتھوں میں سبز پرچم لیئے شہریوں نے شہر کے مختلف علاقوں سے گذرکیا، اس موقعے پر ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ مودی سرکار معصوم کشمیریوں میں ظلم ڈھا رہی ہے، جب کہ 12 روز سے کشمیر میں کرفیو نافز کیا گیا ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس موقعے پر ریلی میں شریک شرکاء نے کشمیر بنیگا پاکستان کے نعرے بھی بلند کیئے

اپنا تبصرہ بھیجیں