ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف  رانی پور  میں احتجاج

رانی پور (رپورٹ: ساجد علی وسان) رانی پور میں ترقیاتی کام اور برساتی پانی نہ نکلنے کے خلاف شہریوں اور ٹاؤن کمیٹی کے 8 کونسلروں نے احتجاج کیا۔ احتجاج  میں وائس چیرمیں غلام اصغر وسان، نمانو خان سرکی، شفیع محمد ملاح، بہادر کوکر اور ذاہد قاضی سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقعے پر احتجاج میں شریک منتخب نمائیندوں کا کہنا تھا کہ رانی پور شہر سیلاب کا منظر پیش کررہا ہے،  گٹروں کا گندا پانی پوری شہر میں فھل گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر جلد از جلد شہر کی صفائی نہیں کروائی گئی تو 19 اگست کو ڈی سی خیرپور کی آفس کے سامنے اپنے استعفیٰ پیش کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں