سندھ حکومت ناکام حکومت ہے، ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے: حلیم عادل شیخ


ٹھٹھ (رپورٹ: رشید جاکھرو ) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے ضلع ٹھٹھہ کے برسات کی زد میں انے والے مختلف علاقوں کے دورے کیئے، اس موقعے پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری نے پانی آنے کا فارمولا تو میڈیا کے سامنے بتا دیا اب پانی نکالنے کا فارمولا بھی بتادیں، سندھ حکومت ناکام حکومت ہے ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ برسات کے پانی سے ٹھٹھہ کے کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں، گائوں ماٹینو خان رند میں دو سے تین فٹ پانی کھڑا ہے اسپتال اور اسکول بند ہوچکے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے کوئی بھی امدادی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ علاقہ مکین بے یارو مدد گار ہوکر علاقہ خالی کر کے سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہیں، سندھ حکومت کی بنائی گئی ٹیمیں اپنے بنگلوں پر آرام کر رہی ہیں، قدرتی آفات سے بچنے کے لئے سندھ حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں