گھوٹکی میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف ریلی نکالی گئی

گھوٹکی : (رپورٹ:جعفر شیخ)  کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف گھوٹکی میں شیعا علماء کاؤنسل، شہری اتحاد اور دیگر کی سربراہی میں گھوٹکی بس اسٹینڈ سے پریس کلب خان پورمہر  تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت عیدن مہر ، ذوالفقار مہر،  ڈاکٹر نواز سموں اور دیگر نے کی ، اس موقعے پر مقررین نے ریلی میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں پر مودی کی ظلم و ستم کی انتہا  ہو چکی ہے اور کشمیری بھائیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی اقوام متحدہ نو ٹس لے  ، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری بھائیوں پر ہونے والے ظلم اور بھارتی جارہیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انشاء اللہ کشمیر  پاکستان بنےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں