دادو خیرپور ناتھن شاہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ریلی

دادو ( فیاض جعفری ) خیرپور ناتھن شاہ میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نام سے ریلی نکالی گئی، ریلی جے یو آئی کی جانب سے نکالی گئی ، جس میں جے یو آئے کے سینکڑوں کارکنان اور شہریوں کی جانب سے شرکت کی گئی۔ کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ، بینرز اور سبز پرچم اٹھائے مدرسہ تاج العلوم سے ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے کشمیر کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 کلو میٹر پیدل مارچ کیا، ریلی میں شریک شرکاء نے نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنا بھی دیا، اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ریلی میں شریک رہنماؤ کا کہنا تھا کہ کشمیر ہمارا ہے بھارت اب کشمیر پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھنا چہوڑ دے ، انشاء اللہ ایک دن کشمیر بن چکا پاکستان کا نعرہ دنیا بھر میں گونجے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں