کشمور میں مون سون برساتوں کے بعد گڈو بیراج کے مقام پر پانی کے سطح مزید بلند، سیلاب کا خطرہ

کشمور (رپورٹ: اقرار علی) کشمور میں  مون سون کی برساتوں کے باعث دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی ہے۔کنٹرول روم کے مطابق  گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 4لاکھ 8ہزار 829 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے ۔  جب کہ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کا اخراج 3لاکھ 68 ہزار529 کیوسک ریکارڈ ہے ۔ کنٹرول روم کے مطابق   24 گھنٹوں میں مزید پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں