عمرکوٹ میں شجرکاری کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی

عمرکوٹ (رپورٹ:  سہیل کنبھر) عمرکوٹ میں  18اگست شجرکاری کے عالمی دن کے موقع پر درختوں سے محبت کے اظہار کی آگاہی مہم کے سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈی سی آفیس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ پی پی ایچ آئی اور ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر اللہ داد راٹھور کی سربراہی میں درخت اگا  کر دھرتی سے محبت کا اظہار کرنے کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی  گئی۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اللہ داد کا کہنا تھا کہ ہم نے مختلف صحت مراکز اسپتالوں اور دیہاتوں میں 10 ہزرا سے زائد درخت لگائیں ہیں ، جس کی ہم دیکھ بھال بھی کررہے ہیں انسانوں کے زندہ رہنے کے لیئے درختوں  کا ہونا انتہائی ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں