کندھ کوٹ میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، علائقہ میدان جنگ بن گیا۔

کندھ کوٹ (رپورٹ:  غلام رضا نوناری) دو روز قبل کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے نوجوان اکبر چاچڑ کی بازیابی کے لیئے کندھ کوٹ ضلع  بھر کے مختلف تھانوں کی پولیس کا کچے کے علائقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا، جہاں پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ہوگئی ۔ دونوں درمیاں شدید فائرنگ کی وجہ سے علائقہ میدان جنگ بن گیا ، پولیس کے مطابق  فائرنگ کے دوران دو  ڈاکو  زخمی ہوئے جہیں اپنے ڈاکوں ساتھی ساتھ لے کر فرار ہوگئی ہیں ۔  پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں تاہم ڈاکو سندھوں دریاء کے دوسرے کنارے کی طرف فرار ہونے کی کوشش میں ہیں ۔ ایس ایس پی کندھ کوٹ سید اسد رضا  شاہ نے بتایا کہ کچے میں پولیس کے ساتھ ڈاکوؤں کے درمیان جدید اسلحے سے فائرنگ ہئی ہے،  جلد مغوی کو بازیاب کروا کے ڈاکوں کا خاتمہ کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں