گورنمنٹ پرائمری اسکول جٹیا محلہ میں سہولیات کا فقدان 300سوزائد طالب علموں کا مستقبل تباہ۔

عمرکوٹ( رپورٹ سهیل کنبھار)  گورنمنٹ پرائمری گرلس اسکول جٹیا محلہ  مین طالب علم سخت گرمی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ نئے داخلہ شروع ہوتے ہی اسکول میں طالب علموں کے بیٹھنے کے لیے نہ ہی فرنیچر ہے اور نہ پینے کا پانی جبکہ اسکول باہر گندگی کے ڈھیر ہیں اسکول میں کلاس کم ہونے کی وجہ سے ہر کلاس میں 100 سے زائد بچے سخت گرمی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ، اساتذہ اور طالب علموں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری اسکول کو مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں