سکھر میں سندھ فوڈاتھارٹی کا شھر میں قائم مختلف کھانے پینے کی فوڈ پوائنٹ پر چھاپے۔

سکھر (رپورٹ: علی کھوسو) ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن مسعود علی بھٹو اور لاڑکانہ ٹیم کے انچارج محبوب علی بھٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ملٹری روڈ کے ایف سی سکھر برانچ کو بھی مضر صحت تیل میں پکائے جانے والے کھانے پر 20ہزار کا جرمانہ لگایا۔ جب لاسانی ریسٹورینٹ اور پیزہ ٹائون پر بھی 50 ہزار جرمانہ لگایا۔ کاروائی کے دوران سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو فوڈ پوائنٹ کے مالکان کی طرف سے بد تمیزی اور دھمکیاں دیں اور مختلف چینلز کے کیمرہ مین اور میڈیا کے نمائندوں کو بھی کوریج کرنے اور فوٹیج بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی طرف سے شھر کے مختلف پوائنٹ پر مزید کاروائیاں کرنے کا فیصلا کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں