ڈہرکی قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

ڈہرکی ( رپورٹ: جعفر شخ) قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم  میں  زخمی اور جاں بحق شخص  کی لاش کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈہرکی منتقل کیا گیا جہاں سے زخمی کو تشویشناک حالت میں رحیم یارخان منتقل کر دیا گیا۔  جاں بحق شخص شناخت ڈہرکی کے غلام حسين سومرو کے نام سے ہوئی اور  زخمی ہونے والے شخص کی شناخت پنجاب کے علاقے روجھان کے رہائشی واحد بخش کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے مسافر کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا جب کہ کوچ ڈرائیور موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔  حادثہ کی اطلاع ملتی ہے صوبائی وزیر اور ایم پی اے عبدالباری پتافی سول ہسپتال پہنچ گئے جہاں پر زخمی کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے رحیم یارخان منتقل کرنے کی ہدایات دی اور جاں بحق شخص کے ورثاء سے دکھ کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں