ٹھٹہ (رپورٹ رشيد جاکھرو) ڈسٹرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس چئیر مین غلام قادر پلیچو کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں تمام ممبران نے حکومت سندھ سے متفقہ قرارداد کے ذریعہ مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ میمبران نے کہا کے حالیہ بارشوں نے چاروں تعلقوں میں زبردست تباہی مچائی ہے، ہزاروں افراد بے گھر ہوئے اور فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، لوگ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار ہیں۔ اس لئے فوری طور پر ضلع کو آفت زدہ قرار دے کر تمام قرضے معاف کئے جائیں۔ اجلاس میں حمید پنھور، معشوق ببر ،عبدالخالق سومرو اور دیگر میمبران نے چیئرمین کی کارکردگی پر سخت تنقید بھی کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments