تنگوانی کے قریب پل گر گئی، 20 سے زائد گائوں کا شہر سے رابطہ منقطع

کندہ کوٹ(رپورٹ غلام رضا نوناری) تنگوانی کے قریب گڑھی ڈسٹری نہر کی پل اچانک گر نے کے باعث 20 سے زائد گاؤں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ علاقہ مکینون نے احتجاج کرتے ہوئے بتایہ کہ پل گرنے کے باعث گاؤں الاہی بخش، رحیم بخش، صلاح الدین سمیت 20 سے زائد گاؤں متاثر ہوئے ہیں، پل گرنے کی وجہ سے تنگوانی شہر نہیں جا سکتے، اب نا ہسپتال کی سہولت ہے اور ناہی بچے اسکول جا سکتے ہیں۔ متاثرین نے مطالبہ کیا کے انتظامیہ نوٹس لے اور فوری طور پر پل بنوائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں