فاسٹ بولر حسن علی بھارتی دوشیزہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی زندگی کے نئے اسپیل کا آغاز ہوگیا۔ پاکستانی دُلہا حسن علی اور بھارتی دلہن سمعیہ کی شادی کی تقریب دبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں ہوئی جس میں رشتے داروں، قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ ساتھی کرکٹر شاداب خان بھی شریک تھے۔ حسن علی نے شاندار سیاہ شیروانی جبکہ ان کی اہلیہ نے قیمتی سرخ عروسی لباس زیب تن کیا۔ مہمانوں کی تواضع کیلئے عربی اور دیسی کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔کرکٹ کے میدانوں میں مخالف بیٹسمینوں کو دباؤ میں لانے والے حسن علی اپنی زندگی کے اس اہم موڑ پر خود کافی پریشر میں نظر آئے۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ بدھ کو دبئی میں ہی ولیمہ ہوگا جبکہ پاکستان میں بھی ایک بڑا استقبالیہ دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں