ڈہرکی کے قریب کم سن بہن بھائی نہر میں ڈوب کر جاں بحق

ڈہرکی (رپورٹ جعفر شیخ) ڈہرکی کے نواحی گاؤں مکھٹو شر میں نہر میں نہاتے ہوئے کم سن بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ 6 سال کے عبدالرحمان اور 5 سالہ کوثر کی لاشیں علاقہ مکینوں نے نہر سے نکال کر گھر بہنچائیں جہاں قہرام مچ گیا۔ بچوں کی ہلاکت کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں