کندہ کوٹ کے قریب ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد زخمی

کندہ کوٹ/ غوثپور (رپورٹ غلام رضا نوناری) انڈس ہائی وے پر دودو کھبڑ کے قریب موٹرسائیکل ٹریکٹر کی زد مین آگئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو غوثپور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ زخمیوں میں عبدالمجید اوگاہی، سہنی خاتوں اور راحیلہ شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک خاتوں کی حالت نازک ہونے کہ باعث اسے لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں