کینجھر کے قریب دو برادریوں میں تصادم، خاتون سمیت 7 افراد زخمی

ٹھٹہ(رپورٹ رشید جاکھرو) کینجھر جھیل کے قریب دو برادریوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ جھگڑہ گائوں سلیمان ہلایو میں خاصخیلی برادری کے دو گروپوں کے بیچ ہوا۔ ڈنڈے اور کلہاڑیاں لگنے سے امینہ خاصخیلی، ارشد حیدر، میر محمد، دین محمد اور میر محمد شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں مکلی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دین محمد خاصخیلی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں