میرپور ماتھیلو میں دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد زخمی، 2 گرفتار

میرپور ماتھیلو(رپورٹ جعفر شیخ) میرپورماتھیلو بیچ شہر میں معمولی بات پر قریشی اور چاچڑ برادری کے لوگوں میں جھگڑا ہوگیا۔ دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد لہو لہان ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں