نااہل حکومت نے ٹھٹہ کے سیلاب متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے:ریاض چانڈیو

ٹھٹہ(رپورٹ رشید جاکھرو) جیئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو نے کہا ہے کہ ٹھٹہ میں سم نالوں نے تباہی مچائی، نااہل حکومت اور انتظامیہ نے متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔ ریاض چانڈیو نے گھوڑاباری، میرپورساکرو اور دیگر سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاض چانڈیو نے حکومت سندھ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کے بارش کے بعد سم نالوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا ئی ہے اور پندرہ روز گزرنے کے باوجود ابتک درجنوں دیہات سے پانی کی نکاسی نا ہوسکی ہے۔ عوام کی زندگی اجیرن بن گی ہے ،مقامی انتظامیہ کو کروڑون روپے کے فنڈز ملنے کےباجود تاحال متاثرین کی کوئی مدد نھیں کی گئی ہے، متاثرین اب وبایی امراض کا شکار ہورہے ہیں، جو لمحائے فکریہ ہے۔انہونے مطالبہ کیا کے سندھ حکومت فوری اپنی ذمیداری پوری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں